حیدرآباد 30 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی اور جنوبی تلنگانہ کے کئی اضلاع اور حیدرآباد اور رنگاریڈی میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران سرد لہر کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آج ایک بلیٹن میں بتایا کہ آئندہ 5 دن کے دوران تلنگانہ ، ساحلی آندھراپردیش اور رائلسیما میں موسم خشک رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میدک ضلع میں بعض مقامات پر اور عادل آباد ، رنگاریڈی، ورنگل رورل اور حیدرآباد اضلاع میں چند مقامات پر موسم سرد رہا۔ عادل آباد میں اقل ترین درجہ حرارت 4 ڈگری سیلیس ریکارڈ کیا گیا۔