حیدرآباد 2 ستمبر (این ایس ایس ) تلنگانہ کونسل برائے اعلی تعلیم کے صدر نشین ٹی پاپی ریڈی کے مطابق ریاست تلنگانہ میں ایمسٹ 2014کیلئے دوسرے مرحلے کی کونسلنگ نہیں ہوگی ۔ پاپی ریڈی نے یہاں اخباری نمائندوں سے بتا چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ آندھرا پردیش کونسل برائے اعلی تعلیم کی طرف سے کی جانب والی کونسلنگ قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم ان اس مسئلہ پر ان کی طرف سے کی جانے والی دخل اندازی قبول نہیں کریںگے ۔ ‘‘ ریاست تلنگانہ اپنے طور پر کونسلنگ کرے گی۔ حکومت تلنگانہ منیجمنٹ کوٹہ کے تحت نشستوں کو پُر کرنے پر توجہ مرکوز کرسکتی ہے اور کسی کی کوئی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پاپی ریڈی نے کہا کہ ریاست حکومت داخلوں کیلئے تلنگانہ کے کسی عہدیدار کا تقرر کرے گی اور موجودہ افسر رگھوناتھ کی معیاد میں توسیع سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔