تلنگانہ میں خشک موسم

حیدرآباد /3 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) محکمہ موسمیات کے مطابق ساحلی آندھراپردیش میں آئندہ تین دن کے دوران بعض مقامات پر ہلکی یا اوسط بارش ہوگی تاہم رائلسیما اور تلنگانہ میں عام طور پر خشک موسم رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع نے مزید کہاکہ آئندہ چار دن کے دوران دونوں ریاستوں کے موسم میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں ہوگی ۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا اور موسم خشک رہے گا ۔