تلنگانہ میں تلگو دیشم پارٹی رکنیت سازی مہم میں توسیع

حیدرآباد ۔ 2 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں تلگو دیشم پارٹی کی رکنیت سازی مہم پر ایک ہزار اور پانچ سو کے کرنسی نوٹوں کی منسوخی سے منفی اثر مرتب ہوا ہے ۔ پارٹی نے مہم کی مدت میں مزید 15 یوم کی توسیع دی ہے۔ سینئیر قائد تلگو دیشم پارٹی ای پیدی ریڈی نے یہ بات بتائی اور کہا کہ گذشتہ دن تک تلنگانہ میں 2,37,241 افراد نے پارٹی کی رکنیت حاصل کی ۔ پانچ فیصد رکنیت مکمل ہونے والے مواضعات میں کمیٹی انتخابات منعقد کئے جائیں گے اور سال 2019 میں منعقد شدنی تلگو دیشم کے مہاناڈو تک یہی کمیٹیاں برقرار رہیں گی ۔ ریڈی نے اس بات کا ادعا کیا کہ کارگزار صدر تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی اے ریونت ریڈی کی قیادت میں ریتو پورو باٹا پروگرام کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا اور تلنگانہ عوام میں تلگو دیشم پر اعتماد و بھروسہ کے علاوہ تائید و حمایت میں تلگو ریتو پورو باٹا پروگرام کی کامیابی بھی اس کی تازہ مثال ہی نہیں بلکہ ثبوت ہے ۔۔