تلنگانہ میں بارش کا امکان

حیدرآباد۔4مئی ( سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ 48گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں ہلکی یا اوسط بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ دارالحکومت حیدرآباد اور اطراف کے علاقوں میں بھی ہلکی بوندا باندی یا بارش کا امکان ہے ۔ دونوں شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40ڈگری رہے گا۔