حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی (سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ودربھا اور جنوبی ٹاملناڈو سے گزرنے والی بالائی ہوا ، تلنگانہ اور رائلسیما میں سطح سمندر سے 0.9 کیلو میٹر کی بلندی کے ساتھ وسعت اختیار کر رہی ہے جس کے اثر سے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے اندرونی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع نے کہا کہ آئندہ تین دن کے دوران ریاست میں کسی بڑی موسمی تبدیلی کا امکان نہیں ہے ۔ محکمہ کو موصولہ تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے ہند علاقوں میں آج کہیں کہیں ہلکی بارش ہوگی۔ تلنگانہ میں گزشتہ روز ایک یا دو مقامات پر درجہ حرارت میں اضافہ ہواتھا جبکہ دیگر ایک دو مقامات پر درجہ حرارت معمول سے کم رہا ۔ تلنگانہ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیس ضلع نظام آباد میں درج کیا گیا ۔ حیدرآباد اور اطراف و اکناف مطلع جزوی طور پر ابر آلور رہے گا ۔ آئندہ دو دن کے دوران ہلکی یا اوسط بارش کا امکان ہے ۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری اور کم سے کم 27 ڈگری سیلسیس رہا۔