تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان

حیدرآباد 29 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی یا اوسط بارش کا امکان ہے۔ تاہم آئندہ 3 دن کے دوران کسی بھی بڑی موسمی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ پیش قیاسی کرتے ہوئے مزید کہاکہ دونوں شہروں کے بشمول تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ کی جانب سے درج شدہ تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے بعض مقامات پر آج بارش ہوئی۔