حیدرآباد۔14اکٹوبر(سیاست نیوز) تلنگانہ ریاست میںاوقافی جائیدادوں کی صیانت اور بازیابی کے لئے ایچ اے ایس انڈیا کی جانب سے شروع کی گئی تحریک کاروان وقف کے وفد نے اپنے معلنہ پروگرام کے تحت نلگنڈہ اور کھمم ضلع میں مقامی عوام سے ملاقات اور مذکورہ اضلاعوں کی موقوفہ اراضیات کی تفصیلات اکٹھا کرنے کے بعد متعلقہ ڈسٹرکٹ کلکٹر س سے بھی ملاقات کی اور متعلقہ موقوفہ اراضیات کی صیانت اور غیر مجاز قبضوں والی آراضیات کو بازیابی کے لئے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ۔ صدرنشین ایچ اے ایس انڈیا مولانا سید طار ق قادری نے نلگنڈہ ڈسٹرکٹ کلکٹر نلگنڈہ مسٹر ڈی چرنجیولو آئی اے ایس کو تحریری یادواشت بھی پیش کی جس پر کلکٹر نے ناصرف نلگنڈہ بلکہ ریاست کی تمام اوقافی جائیدادیں مسلمانوں کی ،کوتاہیوںکے سبب تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ نلگنڈہ میںضلع کلکٹر کی جانب سے مقامی موقوفہ آراضیات کی صیانت کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انہوں نے کلکٹر کی جانب سے متولیان کو فراہم کئے جانے والے او آر سی کا بھی ذکر کیاجس کے ذریعہ موقوفہ اراضیات پر غیرمجازقبضوں میںروکنے میں بڑی حدتک کامیابی ملی ہے ۔ انہوں نے موقوفہ جائیدادوں کے متعلق سی بی ائی تحقیقات کے وفد کے مطالبہ پر کلکٹر نے کہاکہ یہ معاملہ ریاستی حکومت کا ہے اور ہم ہر محاذ پر حکومت کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔ مولانا حامد حسین شطاری‘ مولانا غلام صمدانی علی قادری‘ مولانا سید عبدالقادر قادری المعروف وحید پاشاہ‘ حیات حسین حبیب ‘ نعیم اللہ شریف ‘ خواجہ ناظم الدین‘ اسلم عبدالرحمن اور نلگنڈہ کے مقامی دانشواروں کی کثیرتعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔