تلنگانہ میں انٹر میڈیٹ نتائج کا آج اعلان

حیدرآباد 21 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے گذشتہ ماہ مارچ میں منعقدہ امتحانات انٹر میڈیٹ سال اول کے نتائج کا کل یعنی 22 اپریل کو صبح 11 بجے اعلان کیا جائے گا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر تعلیم مسٹر کے سری ہری توقع ہیکہ 22 اپریل کو 11 بجے دن انٹر میڈیٹ سال اول کے نتائج جاری کریں گے ۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن ریاست تلنگانہ کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔ آندھرا پردیش بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کے زیر اہتمام گذشتہ ماہ مارچ میں منعقدہ امتحانات انٹر میڈیٹ سال اول کے نتائج توقع ہیکہ جاریہ ماہ یعنی 24 یا 25 اپریل کو جاری کئے جائیں گے ۔ اسی طرح امتحانات انٹر میڈیٹ سال دو (آندھرا پردیش ) کے نتائج توقع ہیکہ 28 یا 29 اپریل کو جاری کئے جائیں گے اور اس سلسلہ میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن آندھرا پردیش امتحانات انٹر میڈیٹ سال اول اور سال دوم کو قطعیت دینے میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں ۔ اے پی بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کے باوثوق ذرائع نے بتایا جاتا ہیکہ انٹر میڈیٹ ایجوکیشن بورڈ آندھرا پردیش نے اس بات کا فیصلہ کیا ہیکہ تلنگانہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے انٹر میڈیٹ سال اول اور دوم کے امتحانی نتائج جاری کئے جانے کے فوری بعد ہی انٹر میڈیٹ ایجوکیشن آندھرا پردیش کے انٹر میڈیٹ سال اول اور سال دوم کے نتائج جاری کئے جائیں گے ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن ریاست تلنگانہ کے سال اول انٹر میڈیٹ امتحانی نتائج 22 اپریل کو جاری کئے جائیں گے اور توقع ہیکہ سال دوم کے نتائج 24 یا 27 اپریل کو جاری کئے جائیں گے ۔

ریونت ریڈی کو قانونی راحت، مقدمہ پر ہائی کورٹ کا حکم التواء
حیدرآباد 21 اپریل (این ایس ایس) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے ڈپٹی فلور لیڈر ریونت ریڈی کو آج زبردست قانونی راحت حاصل ہوئی جب ریاستی ہائی کورٹ نے مسٹر ریڈی کے خلاف نامپلی کی ایک عدالت میں جاری مقدمہ کی سماعت پر حکم التواء جاری کردیا۔ مسٹر ریڈی نے حال ہی میں ریاستی چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کے خلاف الزامات عائد کرنے کے بعد ٹی آر ایس کی سخت تنقید کا شکار ہوئے تھے اور ان کے خلاف مقدمہ بھی دائر کیا گیا تھا۔