تلنگانہ میں انٹر امتحانات 14 امیدوار بک

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : کنٹرولر آف ایگزامنیشنس تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن ودیابھون نامپلی کے بموجب 13 مارچ کو انٹر میڈیٹ ریاضی IA ، باٹنی I ، سیوکس پرچہ I ، سائیکالوجی I کے امتحانات منعقد ہوئے جس کے لیے سیٹ ’ بی ‘ کا پرچہ قرعہ اندازی کے ذریعہ نکالا گیا تھا ۔ جنرل کے تحت 504875 امیدوار جب کہ ووکیشنل کے لیے 38342 امیدواروں نے رجسٹریشن کروایا تھا جس میں 42169 امیدوار غیر حاضر رہے ۔ جملہ 14 امیدواروں کو تلبیس شخصی کے تحت بک کیا گیا ۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے کریم نگر ، نظام آباد اور ورنگل اضلاع کے امتحانی سنٹرس میں امتحانات پر نظر رکھنے کے آبزرورس کو روانہ کیا تھا ۔ امتحانات مجموعی طور پر پرامن گذرے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔۔