تلنگانہ میں آبادی سے زیادہ موبائل فونس

سال 2016 میں موبائل کنکشن کی تعداد 350 کروڑ تک پہونچ گئی
حیدرآباد ۔ یکم ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : آپ کو یہ جان کر اور سن کر حیرت ہوگی کہ تلنگانہ میں آبادی سے زیادہ موبائل فونس پائے جاتے ہیں ۔ چند سال قبل تک گھروں میں لینڈ لائن فون ہونا بہت بڑی بات تصور کی جاتی تھی ۔ سماج میں ایسے افراد کا اپنا ایک علحدہ عزت و احترام کا مقام ہوا کرتا تھا مگر ٹکنالوجی نے جہاں فاصلوں کو مٹا دیا ہے وہیں انسانوں کی عادت و اطوار میں بھی بڑی تبدیلی لائی ہے ۔ عوام کی سونچ فکر خیالات بدلے ۔ مثال کے طور پر اگر ایک گھر میں 4 افراد رہتے ہیں تو چار افراد کے پاس سیل فون لازمی ہوگیا ہے ۔ چند افراد کے لیے ایک فون بھی ناکافی ہورہا ہے ۔ وہ دو اور تین سیل فون بھی استعمال کررہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ریاست تلنگانہ میں آبادی سے زیادہ سیل فونس کی تعداد ہوگئی ہے ۔ 2011 کی مردم شماری کے لحاظ سے ریاست کی آبادی 3.50 کروڑ ہے ۔ جنوری 2016 میں موبائل کنکشنس کی تعداد بڑھ کر 3.66 کروڑ ہوگئی تھی ۔ حالیہ دنوں میں جیو فونس نے نیا انقلاب لایا ہے ۔ جس سے ہوسکتا ہے سیل فونس کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔۔