محمد عبدالعظیم ڈائرکٹر یوتھ سروسیس مقرر ، چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما کے احکامات
حیدرآباد۔ 29 ۔ جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے 11 آئی اے ایس عہدیداروں کو مختلف محکمہ جات کی ذمہ داریاں الاٹ کی ہیں، یہ عہدیدار ریاست کی تقسیم کے بعد تلنگانہ کیلئے الاٹ کئے گئے اور پوسٹنگ کے انتظار میں تھے۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے آئی اے ایس عہدیداروں کے تقررات سے متعلق احکامات جاری کئے۔ شریمتی جی ڈی ارونا آئی اے ایس کو سکریٹری سرویسز جنرل اڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ مقرر کیا گیا۔ مسٹر بی وینکٹیشور راؤ کو اس عہدہ کی زائد ذمہ داری سے سبکدوش کردیا گیا۔ شریمتی انیتا راجندرا آئی اے ایس کو ڈائرکٹر مارکیٹنگ مقرر کیا گیا، وہ مینجنگ ڈائرکٹر مارکفیڈ کی مینجنگ ڈائرکٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں گی۔ مسٹر سی سدرشن ریڈی آئی اے ایس کو جوائنٹ سکریٹری پنچایت راج و رورل ڈیولپمنٹ مقرر کیا گیا۔ مسٹر ٹی وجئے کمار آئی اے ایس کو ڈائرکٹر فشریز مقرر کیا گیا۔ مسٹر محمد عبدالعظیم کو ڈائرکٹر یوتھ سرویسز مقرر کیا گیا۔ مسٹر کے مانک راج کو ڈائرکٹر ریلیف و لائینڈ ایکویزیشن محکمہ آبپاشی مقرر کیا گیا۔ قبل ازیں مسٹر جی وینکٹ رام ریڈی کو اس عہدہ پر تقرر سے متعلق احکامات منسوخ کردیئے گئے۔ ڈاکٹر ایم وی ریڈی آئی اے ایس کو ڈائرکٹر شیڈول کاسٹ ڈیولپمنٹ مقرر کیا گیا ۔ شریمتی بھارتی لکپتی نائک آئی اے ایس کو ڈپٹی سکریٹری میڈیکل اینڈ ہیلتھ مقرر کیا گیا ۔ مسٹر پی وینکٹ رامی ریڈی کو جوائنٹ کلکٹر و ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ محبوب نگر مقرر کیا گیا ۔ شریمتی بی وجیندرا کو ڈائرکٹر بہبودی خواتین و اطفال مقرر کیا گیا۔ مسٹر ٹی وجئے کمار کو جوائنٹ سکریٹری محکمہ تعلیم مقرر کیا گیا ہے۔