تلنگانہ میں آئندہ چار دن میں ہلکی بارش کا امکان

حیدرآباد /28 اپریل ( پی ٹی آئی ) محکمہ موسمیات کے بموجب تلنگانہ میں کچھ مقامات پر آئندہ چار دن کے دوران ہلکی یا اوسط بارش ہوسکتی ہے یا گرج چمک کے ساتھ بوندھا باندھی ہوسکتی ہے۔ آج اضلاع کھمم ، نلگنڈہ اور راماگنڈم میں اعظم ترین درجہ حرارت 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ عادل آباد میں 42.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ بھدراچلم اور ہنمکنڈہ میں درجہ حرارت 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ حیدرآباد میں 41.3 ڈگری درج کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی ۔