تلنگانہ میں آئندہ دس دنوں تک گرمی کی لہر کی برقراری کا امکان

حیدرآباد26اپریل(یواین آئی)محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ آئندہ دس دنوں کے دوران تلنگانہ میں گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔تلنگانہ کے بیشتر اضلاع ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ۔ حیدرآباد میں درجہ حرارت 41ڈگری سلسیس درج کیاجارہا ہے ۔گرمی سے بچنے کے لئے لوگ مختلف تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔دن کے علاوہ را ت کے اوقات میں بھی گرمی کی لہر برقرار ہے ۔