حیدرآباد 14 اپریل ( این ایس ایس ) کل ہند کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی تلنگانہ ریاست میں پارٹی امیدواروں کے حق میں شدت سے مہم چلائیں گے ۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ صدر اور سابق وزیر مسٹر اتم کمار ریڈی نے آج یہ بات بتائی ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل ہند کانگریس کمیٹی نے انتخابی مہم پر توجہ کی ہے اور یہ قائدین کئی مقامات پر عوامی جلسوں سے خطاب کرینگے ۔ انہوں نے ٹی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ کے ان ریمارکس پر شدید اعتراض کیا کہ کانگریس نے ان کی پارٹی کے منشور کی نقل کی ہے ۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ چندر شیکھر راؤ کو چاہئے کہ وہ اس طرح کے ریمارکس کرنے سے قبل کانگریس کے منشور کا تفصیلی طور پر جائزہ لے لیں۔