حیدرآباد۔/24ستمبر، ( این ایس ایس ) حکومت تلنگانہ نے بتکماں اور دسہرہ تہواروں کے پیش نظر ریاست کے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ، وظیفہ یابوں کے وظائف اور آؤٹ سورسنگ پر خدمات انجام دینے والوں کے مشاہروں کی یکم اکٹوبر کے بجائے 26 ستمبر کو ادائیگی کیلئے ایک سرکاری حکمنامہ جاری کئے ہیں۔ ٹی این جی اوز اور تلنگانہ پنشنرس اسوسی ایشنوں کی درخواست پر ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
ان تنظیموں نے ملازمین کی تنخواہیں اور وظائف بتکماں اور دسہرہ تہوار سے قبل ادا کرنے کی درخواست کی تھی۔