حیدرآباد 10 جون (آئی این این) گورنر ای ایس ایل نرسمہن 11 جون کو 11 بجے دن تلنگانہ ریاستی قانون ساز اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اُن کا خطاب بنیادی طور پر نئی حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں کا احاطہ کرے گا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ گورنر کا خطبہ نئی آندھراپردیش اسمبلی کیلئے مختص جدید عمارت مقننہ کے قدیم کونسل ہال میں منعقد ہوگا۔ علاوہ ازیں ڈپٹی اسپیکرکے انتخاب کے لئے بھی چہارشنبہ کو اعلامیہ جاری کیا جائے گا اور 12 جون کو انتخاب ہوگا۔