تلنگانہ مسلح جدوجہد کی یاد میں تقاریب

حیدرآباد ۔ 9 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی جانب سے ’تلنگانہ مسلح جدوجہد کی یاد ‘ میں 11 تا 17 ستمبر تقاریب منعقد کرنے کا فیصلہ لیا گیا ۔ اس ضمن میں 11 ستمبر کو مخدوم محی الدین مجاہد آزادی کے مجسمہ پر 10-30 بجے دن شری یس سدھاکر ریڈی سابق ممبر آف پارلیمنٹ و جنرل سکریٹری قومی سی پی آئی گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے تقاریب کا آغاز کریں گے ۔ بعد ازاں تلنگانہ تہذیب تمدن کو اجاگر کرتے ہوئے سنگیت کلاکاروں کے ساتھ سینکڑوں کمیونسٹ پارٹی کارکن ریالی کی شکل میں اندرا پارک پہونچیں گے ۔ جہاں تلنگانہ جدوجہد کی یاد میں جلسہ عام منعقد ہوگا۔ جسے شری یس سدھاکر ریڈی جنرل سکریٹری قومی سی پی آئی جناب سید عزیز پاشاہ قادری سابق ممبر آف پارلیمنٹ راجیہ سبھا و رکن قومی عاملہ کے علاوہ شری سی وینکٹ ریڈی سکریٹری سی پی آئی تلنگانہ اسٹیٹ کونسل اسٹیٹ تلنگانہ سکریٹری ڈاکٹر سدھاکر وغیرہ کا خطاب ہوگا ۔