تلنگانہ لیجسلیچر سیکریٹریٹ کیلئے 114 نئی جائیدادیں

تقررات کو حکومت کی منظوری : سکریٹری فینانس کے احکام جاری
حیدرآباد 15؍فبروری ( سیاست نیوز) حکومت نے تلنگانہ لیجسلیچر سکریٹریٹ کیلئے 114 مختلف زمروں کی جائیدادوں پر تقررات کی منظوری دی ہے ۔ اس سلسلہ میں پرنسپال سکریٹری محکمہ فینانس مسٹر وی ناگی ریڈی نے جی او نمبر 17 جاری کیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ نئی منظورہ جائیدادوں میں صدرنشین قانون ساز کونسل اور اسپیکر اسمبلی تلنگانہ کیلئے پبلک ریلیشنز آفیسرس کے ساتھ آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹیکی دو جائیدادیں ‘ گورنمنٹ چیف وہپ اور گورنمنٹ و ہپ کیلئے 8 پرائیویٹ سکریٹریز پرنسل سکریٹریز (پی ایس) کی 16 جائیدادیں ۔ اسمبلی کی مختلف کمیٹیوں کے صدور نشین کیلئے پرسنل اسسٹنٹس کی 8 جائیدادیں ‘ قائد اپوزیشن کے دفتر کیلئے دو ٹائپسٹ ‘ چیف وہپ اور وہپس کیلئے 8 جمعدار کی جائیدادیں ‘ آفس سب آرڈینیٹس 40 جائیدادیں ۔ ایڈیشنل ڈرائیورس کی 8 جائیدادیں ‘ سوئیپرس کی 10 جائیدادیں ‘ اسمبلی و کونسل کے قائدین اپوزیشن کیلئے 2 سوئیپرس جائیدادیں ۔ دونوں ایوانوں کی کمیٹیوں کے صدرنشین کیلئے آفس سب آرڈینیٹس کی 8 جائیدادیں شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ حکومت نے ورکس اکاونٹس کیلئے ڈائرکٹر پوسٹ کی منظوری دینے کا فیصلہ کرکے سکریٹری محکمہ فینانس مسٹر این شیواشنکر نے احکامات جاری کئے ۔