تلنگانہ قانون ساز کونسل کا آج اجلاس

حیدرآباد۔/26ستمبر، ( پی ٹی آئی) تلنگانہ قانون ساز کونسل کا جمعرات کو یہاں اجلاس منعقد ہوگا۔ قانون ساز اسمبلی کو اس ماہ کے اوائل تحلیل کردیا گیا جو ریاستی کابینہ کی سفارش پر ہوا اور تب سے کارگذار حکومت کام کررہی ہے۔ کونسل کا اجلاس سمجھا جاتا ہے کہ ضرورت کے مطابق منعقد کیا جارہاہے کہ اس کا 6 ماہ میں کم از کم ایک مرتبہ انعقاد ہونا چاہیئے۔