تلنگانہ سے کانگریس امیدواروں کا اعلان

محمد علی شبیر‘عبیداللہ کوتوال‘ہنمنت راؤ ‘ ڈی سرینواس اور دیگر شامل

حیدرآباد۔7اپریل ( سیاست نیوز) کانگریس پارٹی ہائی کمان نے تلنگانہ کے111اسمبلی حلقوں کیلئے امیدواروں کا آج اعلان کردیا ۔ اس فہرست میں محمد علی شبیر (کاماریڈی ) ‘ عبید اللہ کوتوال (محبوب نگر)‘ بابر سلیم ( راما گنڈم) اور عبدالسمیع ( بہادرپورہ) شامل ہیں ۔ امیدواروں کی فہرست کی اجرائی کے بعد تلنگانہ جوائنٹ الیکشن کمیٹی کے قائدین نے مایوسی کا اظہارکیا ہے جب کہ سی پی آئی نے بھی ناراضگی ظاہر کی ہے ۔ کانگریس پارٹی نے وی ہنمنت راؤ کو عنبرپیٹ‘ ڈی ناگیندر (خیریت آباد) ‘ ایم مکیش گوڑ ( گوشہ محل ) اور ڈاکٹر ونئے کو مشیرآباد سے امیدوار مقرر کیا ہے ۔ کانگریس ہائی کمان نے تلنگانہ جوائنٹ الیکشن کمیٹی کے چار قائدین کو کٹ دینے کا دو دن قبل اعلان کیا تھا مگر آج جاری کردہ فہرست میں تین قائدین کا کوئی تذکرہ نہیں ہے ۔ اسی طرح سی پی آئی نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ کانگریس نے 9اسمبلی حلقے پارٹی کیلئے چھوڑنے سے اتفاق کیا ہے لیکن اُس نے صرف 7اسمبلی حلقے پارٹی کے حق میں چھوڑے ہیں۔ پارٹی نے انتخابی کامیابی کو بنیاد بناتے ہوئے اہم قائدین کو میدان میں اتارا ہے اور آج جاری کردہ فہرست میں شامل امیدواروں میں سابق صدر پردیش کانگریس مسٹر ڈی سرینواس‘ رکن راجیہ سبھا مسٹر وی ہنمنت راؤ(عنبرپیٹ) اور سابق ریاستی وزیرمسٹر محمد علی شبیر قابل ذکر ہیں۔اس فہرست میں شامل دیگر امیدواروں میں وشنو وردھن ریڈی ( جوبلی ہلز) ‘ مکیش گوڑ ( گوشہ محل ) ‘ جیہ سدھا ( سکندرآباد) ‘ کریشانک( کنٹونمنٹ)‘ وی این ریڈی ( ملک پیٹ )‘ ڈی ناگیندر( خیریت آباد) ‘ ششی دھر ریڈی (صنعت نگر) ‘ کے وینکٹیش( چارمینار) ‘ اشون ریڈی ( چندرائن گٹہ ) ‘عبدالسمیع ( بہادرپورہ) ‘روپ سنگھ ( کاروان) ‘ ونود کمار( نامپلی)‘ نرسمہا یادو ( کوکٹ پلی) ‘پریم ساگر( سرپور) ‘ جی اروند ریڈی ( منچریال)‘ جی ونود ( چنور)‘ اے سکو( آصف آباد) ‘ ہری نائیک ( خانہ پور)‘ بھارگو ( مدھول) ‘ گنگا رام ( جوکل) ‘ محمد علی شبیر( کاماریڈی) ‘ سریش ریڈی (آرمور)‘ سدرشن ریڈی ( بودھن) ‘ وی سریندرا (یلاریڈی) ‘ مہیش کمار گوڑ ( نظام آباد اربن) ‘ ڈی سرینواس ( نظام آباد رورل) ‘ لکشمن کمار ( دھرماپوری) ‘ انیل ( بالکنڈہ) ‘ کے راملو (کورٹلہ ) ‘ جیون ریڈی ( جگتیال) ‘ بابر سلیم ( راما گنڈم) ‘ سریدھر بابو ( منتھنی) ‘ جی کشٹا ریڈی ( نارائن کھیڑ)‘ متیم ریڈی (دوباک) ‘ کے ایل آر (میڑچل) ‘ لکشما ریڈی (اپل)‘ سدھیر ریڈی ( ایل بی نگر ) ‘ بھکشاپتی یادو ( شیرلنگم پلی) ‘ نارائن راؤ ( تانڈور) ‘ دامودھر راج نرسمہا ( اندول) ‘ جگاریڈی ( سنگاریڈی) ‘ نرسا ریڈی (گجویل) ‘ ڈی کے ارونا (گدوال) ‘ ڈاکٹر گیتا ریڈی (ظہیرآباد) ‘ سنیتا لکشما ریڈی ( نرسا پور) ‘ وجئے شانتی ( میدک) ‘ نندیشور گوڑ ( پٹن چیرو) ‘ گیانیشور ( راجندر نگر) ‘ کے جانا ریڈی ( ناگر جناساگر ) ‘ کے وینکٹ ریڈی ( نلگنڈہ) ‘ اُتم کمار ریڈی (حضورنگر) ‘عبیداللہ کوتوال (محبوب نگر) ‘ جی چنا ریڈی ( ونپرتی) ‘ آردامودھرریڈی ( سوریہ پیٹ )‘ پنالہ لکشمیا ( جنگاؤں) کے علاوہ کانگریس کے تمام ارکان اسمبلی کو دوبارہ امیدوار بنایا گیاہے ۔