تلنگانہ سے انکم ٹیکس منہائی کی رقم واپس کرنے آر بی آئی کو ہدایت

نئی دہلی ۔31اگست ( پی ٹی آئی) وزارت فینانس نے آج ریزرو بینک آف انڈیا ( آر بی آئی) کو ہدایت کی کہ  اس کی طرف سے حکومت تلنگانہ کے اکاؤنٹ سے منہا شدہ 1,274.21 کرور روپئے ریاست کوواپس کئے جائیں اور کہا کہ یہ اقدام ’’ تعاون پر مبنی وفاقیت پر اصول سے ہم آہنگ نہیں ہے ‘‘ ۔ وزارت فینانس نے اپنے ایک بیان میں آر بی آئی کو یہ مشورہ بھی دیا کہ اس بات کا نوٹ لیا جائے کہ کسی بھی ریاست  کے فنڈ کی منتقلی یا دستبرداری صرف دستوری اور قانونی ضروریات کو ملحوظ رکھتے ہوئے کی جائے ‘‘ ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ مختلف متعلقہ اُمور و مسائل کا بغور جائزہ لینے کے بعد ہی فیصلہ کیا گیا ہے کہ انکم ٹیکس نوٹس کے جواب میں ریاست تلنگانہ کے کھاتہ سے منہا شدہ رقم 1,274.21 کروڑ روپئے کی رقم تعاون پر مبنی وفاقیت کے اصول کے مطابق نہیں ہے۔