حیدرآباد ۔ 22 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے تحت سرکاری ملازمتوں کے لیے مسابقتی امتحانات ہونے والے ہیں ان میں جنرل نالج میں تلنگانہ نئی ریاست کا جغرافیہ ، تاریخ ، معاشیات پر آبجکٹیو ٹائپ سوالات پوچھے جائیں گے ۔ اس ضمن میں ایک تمثیلی امتحان کل اتوار 24 مئی کو دوپہر 2 بجے تا 4 بجے شام دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر رکھا گیا ہے ۔ ڈگری ، پروفیشنل انٹر میڈیٹ ، میٹرک امیدوار اس میں شریک ہو کر جنرل نالج ، تلنگانہ پر مبنی سوالات حل کرتے ہوئے پرچہ حاصل کرسکتے ہیں ۔۔