تلنگانہ جے اے سی کی جانب سے 5 ذیلی کمیٹیاں تشکیل

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ پولٹیکل جے اے سی نے ریاست تلنگانہ میں مختلف محکمہ جات کو درپیش مسائل سے نمٹنے کی غرض سے 5 ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی ہے ۔ تلنگانہ پولٹیکل جے اے سی ذرائع کے بموجب تلنگانہ پولٹیکل جے اے سی کے زیر اہتمام حیدرآباد میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں تلنگانہ میں ملازمین ، کسانوں ، تعلیمی ، پینے کے پانی کے مسائل اور ہائیکورٹ کی تقسیم سے متعلق درپیش مسائل کے حل کو یقینی بنانے 5 ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں لائی گئیں ہیں۔ جبکہ ملازمین کے مسائل پر تلنگانہ جے اے سی قائد مسٹر دیوی پرساد اور دلتوں کی فلاح و بہبود سے متعلق مسائل پر مسٹر ایم لکشمیا کی زیر قیادت مذکورہ کمیٹیاں کام کریں گی اور جے اے سی نے مذکورہ 5 ذیلی کمیٹیوں کو اندرون 8 فروری اپنی رپورٹس پیش کرنے سے متعلق قرار داد منظور کی ہے ۔ علاوہ ازیں قانون تقسیم ریاست پر موثر عمل آوری کیلئے بھی ایک علحدہ ذیلی کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔