حیدرآباد۔30جنوری(سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر الحاج محمد محمودعلی نے کہاکہ تلنگانہ تحریک میں سرکاری ملازمین کا تعاون کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین نے غیرعلاقائی حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا تھا۔ دھمکیوں ‘ سازشوں کے باوجود سرکاری ملازمین ایک قدم پیچھے نہیںہٹے ۔وہ آج ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد کی سال نو ڈائیر ی اور کیلنڈر کی رسم اجرائی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ صدر ٹی این جی اوز حیدرآباد ایس ایم حسینی مجیب کی زیرنگرانی منعقدہ تقریب میں وزیرداخلہ نرسمہا ریڈی‘ مشیر حکومت تلنگانہ برائے قومی امور مسٹر وینو گوپال چاری‘ چیرمن تلنگانہ کونسل مسٹر سوامی گوڑ‘ چیرمن اسٹیٹ بیوریج کارپوریشن مسٹر دیوی پرساد‘ رکن اسمبلی محبو ب نگر مسٹر سرینواس گوڑ‘ صدر ٹی این جی اوز سنٹرل کمیٹی مسٹر کارم رویند رریڈی‘ جنرل سکریٹری راجندر ریڈی‘ سٹی گرندھالیہ سمستھا چیرمن ڈاکٹر سریدھر بابو‘ تلنگانہ جہدکار ورائٹرر دیشاپتی سرینواس کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ سرکاری ملازمین کے عدم تعاون پر سنہری تلنگانہ کا خواب کبھی پورا نہیںہوسکتا۔ حکومت اور سرکاری ملازمین اگر ایک خاندان کی طرح مل کر کام کرتے ہیں تو حکومت کی فلاحی اسکیمات کو روبعمل لانے میںآسانی ہوگی۔ جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ حکومت بالخصوص چیف منسٹر چندرشیکھر رائو نے سرکاری ملازمین کے تئیں اپنا نرم رویہ دکھاتے ہوئے پہلے43فیصد فٹ منٹ کا اعلان کیا اور اس پر عمل آوری بھی شروع ہوگئی ہے اس کے علاوہ دیگر مرعات او رسہولتیں سرکاری ملازمین کو فراہم کرنے میں حکومت تلنگانہ نے کوتاہی نہیںدکھائی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یقینا ٹی این جی اوز دفتر کیلئے سرکاری اراضی فراہم کی جائیگی۔ وزیرداخلہ این نرسمہاریڈی نے کہاکہ ٹی این جی اوز کی قربانیوں کو تلنگانہ حکومت کبھی نہیںبھول سکتی ۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ تحریک کے دوران اس وقت کے ٹی این جی اوز صدر سوامی گوڑ تھے جنھوں نے متحدہ آندھرا پردیش کی نظم ونسق کو ٹھپ کردیاتھا۔ نرسمہا ریڈی نے کہا کہ نئی ریاست کے پہلے قانون ساز کونسل کے چیرمن کا اعزاز سوامی گوڑ کو ہی ملا ۔ انہو ں نے کہاکہ سرکاری محکموں میں ر ابطے کی کمی کے سبب بہت سارے مشکلات پیش آرہے ہیںجن کو جلد حل کرلیاجائے گا۔ بعدزاں مہمانوں کے ہاتھوں ٹی این جی اوز اسپورٹس میںپیش آئے کھیل مقابلوں میںکامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو انعامات‘ ٹرافی او رمیڈل سے بھی نوازا گیا۔