حیدرآباد۔2جون(سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر الحاج محمد محمو دعلی نے تلنگانہ ریاست کی تشکیل کی پہلی سالگرہ کے موقع پر قومی درالحکومت نئی دہلی کے تلنگانہ بھون میںقومی پرچم لہراتے ہوئے نئی ریاست تلنگانہ کی تشکیل کاجشن منایابعد ازاں انہوں نے تلنگانہ پرچم بھی لہرایا ۔ اس موقع پر انہوں نے تلنگانہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کو مثالی قراردیتے ہوئے کہاکہ متحدہ ریاست آندھرا پردیش میںعلاقہ تلنگانہ موسم گرما میںشدید برقی بحران کاشکار تھا باوجود اسکے نئی ریاست میںپہلی مرتبہ برسراقتدار انیو الی سیاسی جماعت ٹی آر ایس پارٹی بالخصوص وزیراعلی تلنگانہ ریاست مسٹر کے چندرشیکھر رائو کی خصوصی دلچسپی کے سبب ریاست تلنگانہ میںبرقی بحران کا خاتمہ ممکن ہوسکا۔ انہوں نے اندرون ایک سال ریاست میںواٹرگریڈ‘ مشن کاکتیہ اور سوچھ حیدرآباد جیسے پروگراموں کی کامیاب شروعات کو دیگر ریاستوں کے سربراہان کے لئے ایک مثال قراردیا۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ میںٹی آر ایس پارٹی کے برسراقتدار انے کے بعد ریاست کے تمام طبقات کے یکساں سلوک اورترقی یکساں مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے حکومت نے ریاست میںپہلی مرتبہ شادی مبارک اسکیم متعارف کروایا ہے جس کے تحت پسماندگی کاشکار اقلیتی خاندانوں لڑکیوں کو 51ہزار روپئے کی مالی امداد فراہم کی جارہی ہے اس کے علاوہ فوڈسکیورٹی اسکیم کے تحت خاندان کے ہر فرد کے لئے چھ کیلومعیاری چاول فراہم کیا جارہا ہے۔ جناب محمد محمود علی نے چیف منسٹر تلنگانہ ریاست مسٹر کے چندرشیکھر رائو کو تلنگانہ کی عوام کے لئے ایک مسیحا کا رول ادا کرنیوالے قائد قراردیا جن کے زندگی کا مقصد تلنگانہ کو سنہری بنانا ہے تاکہ ریاست کے تمام طبقات اورقوموں کے ساتھ یکسا ں سلوک کیاجاسکے۔