تلنگانہ بجٹ سیشن کا 29فبروری سے آغاز

حیدرآباد۔ /3فبروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسمبلی بجٹ سیشن کا 29فبروری سے آغازہوگا۔ ریاستی وزیر فینانس ایٹالہ راجندر توقع ہے کہ بجٹ برائے سال 2016-17 کو 5 مارچ کو پیش کریں گے۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تیسرے بجٹ سیشن کیلئے شیڈول کو قطعیت دی ہے۔