حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون : ( آئی این این ) : تلنگانہ ایڈ سیٹ 2015 کا آج ریاست بھر میں پرامن انعقاد عمل میں آیا ۔ تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن کے صدر نشین پروفیسر ٹی پاپی ریڈی نے کامن انٹرنس ٹسٹ کوڈ کی قرعہ اندازی کی ۔ جملہ 64,231 امیدواروں نے رجسٹریشن کروایا تھا جن میں 57,884 یعنی 92 فیصد حاضر رہے ۔ تلنگانہ کے دس اضلاع کے 13 ٹاونس میں 134 سنٹرس قائم کئے گئے تھے ۔ پریلمنری کلید (Key) 11 جون کو جاری کی جائے گی ۔ اعتراضات وصول کرنے کی آخری تاریخ 18 جون ہوگی اور انٹرنس ٹسٹ کے نتائج کا 25 جون کو اعلان ہوگا ۔