حیدرآباد۔/18جولائی، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں بی ایڈ کورس میں داخلوں کے حصول کیلئے منعقدہ ٹی ایس ایڈ سیٹ 2018 سے متعلق پہلے مرحلہ کی کونسلنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا اور آج ریاست کے بی ایڈ کالجوں میں داخلوں کیلئے جملہ 10,599 امیدواروں کو نشستیں الاٹ کرتے ہوئے فہرست جاری کردی گئی۔ رینکس حاصل کئے ہوئے امیدوار ٹی ایس ایڈ سیٹ کی ویب سائٹ http://edcetadm.tsche.ac.in کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ ویب سائیٹ پرامیدوار اپنی نشست کے الاٹمنٹ کا مکتوب ڈاؤن لوڈکرتے ہوئے اپنے الاٹ کردہ کالج میں 23 جولائی تک رپورٹ کرنا ضروری ہوگا، اور 25 جولائی سے کلاسیس کا آغاز ہوگا۔ ریاست میں 195 بی ایڈ کالجوں میں کنوینر کوٹہ کے تحت 12788 نشستیں پائی جاتی ہیں جن میں 10,599 نشستیں الاٹ کی گئیں اور آخری کونسلنگ کیلئے24 جولائی کو اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔