تلنگانہ این جی اوز کا احتجاجی پروگرام

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سرکاری ملازمین کی تقسیم میں کملاناتھن کمیٹی کے اختیار کردہ موقف اور سیما آندھرا جانبدارانہ رویہ کے خلاف تلنگانہ ین جی اوز یونین پرامن جمہوری انداز میں جدوجہد شروع کرنے کے لیے تیار ہورہی ہے اور اسی کے ایک حصہ کے طور پر جاریہ ماہ کے اختتام سے قبل حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مہا دھرنا منظم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ پروگرام کو قطعیت دینے کے لیے تلنگانہ ین جی اوز کی مختلف 35 محاذی تنظیموں کے زیر اہتمام 6 اکٹوبر کو اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔ ٹی این جی اوز یونین کے ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ کملاناتھن کمیٹی نے تلنگانہ ملازمین کے بعض اہم ترین اعتراضات کو بالکلیہ طور پر نظر انداز کیا ۔۔