حیدرآباد ۔ 23 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ میں انجینئرنگ کورسیس و میڈیکل کورسیس میں داخلوں کے لیے جاریہ ماہ 14 مئی کو منعقدہ ایمسیٹ 2015 ( تلنگانہ ) کے نتائج 28 مئی کو جاری کئے جائیں گے ۔ ایمسیٹ کنوینر و دیگر عہدیدار تمام تر تیاریاں تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہیں اور نتائج کو قطعیت دینے کا عمل آخری مرحلہ میں پہونچ چکا ہے ۔ جے این ٹی یو کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ امور تعلیم مسٹر کے سری ہری 28 مئی کو ساڑھے گیارہ بجے دن ایمسیٹ نتائج جاری کریں گے ۔۔