حیدرآباد۔ 2 جولائی (سیاست نیوز) ریاستی اقلیتی کمیشن نے تلنگانہ اُردو اکیڈیمی میں 186 ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کی حکومت تلنگانہ سے سفارش کی ہے۔ تلنگانہ اُردو اکیڈیمی (کمپیوٹر و لائبریریز ایمپلائز ویلفیر اسوسی ایشن) نے کمیشن کے روبرو درخواست میں شکایت کی تھی کہ انہوں نے پانچ سال مسلسل خدمات مکمل کرلی ۔ بعض ملازمین 12 تا 18 سال سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ کمیشن نے تفصیلی سماعت کے بعد حکومت سے سفارش کی ہے کہ ان تمام کی خدمات کو باقاعدہ بنایا جائے۔