حیدرآباد 17 اگست (این ایس ایس ) مغربی بنگال میں گنگا سے متصلہ شمالی علاقوں میں طوفان تموج اب جنوب مغرب کی سمت پیشرفت کررہا ہے جس کے اثر سے تلنگانہ اور رائلسیما کے کئی علاقوں میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران اوسط اور موسلادھار بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے یہ اطلاع دیتے ہوئے مزید کہا کہ اس مدت کے دوران ساحلی اضلاع کے چند اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے ۔ حیدرآباد اور اس کے اطراف کے علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ۔ شہر کے چند حصوں میں بارش بھی ہوسکتی ہے دونوں شہروں میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 33 ڈگری اور 24 ڈگری سلسیس رہے گا ۔