تلنگانہ اور اے پی میں بارش کی پیشن گوئی

حیدرآباد، 9مئی (یواین آئی )تلنگانہ اور آندھراپردیش میں جمعہ 11 مئی سے تین دن تک بارش ہونے کی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے ۔موسمیات کے ذرائع نے دونوں ریاستوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش کا بھی امکان ظاہر کیا اور چوکسی اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ تلنگانہ اور اے پی کے کئی علاقوں میں 11 تا 14 مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے محکمہ موسمیات نے ملک کی شمال مشرقی ریاستوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی تھی جہاں موسم تبدیل ہوگیا ۔