حیدرآباد ۔ یکم ۔ اگست (یواین آئی )محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دنوں کے دوران دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے کئی مقامات پر شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے بلیٹن میں کہا کہ اوڈیشہ سے جنوبی تاملناڈو تک اور آندھراپردیش کے ساحلی حصہ میں ہوا کے دباؤ میں کمی ‘ بالائی ہواؤں کی وجہ سے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کئی مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔یہ بھی اشارہ دیا گیا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شمال مغربی خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کا علاقہ بن سکتا ہے ۔ بارش کے سبب ڈیمس کی سطح میں بڑی حد تک اضافہ ہوا ہے ۔آندھراپردیش کے ضلع کرنول کے تنگابھدرا ڈیم میں6937 کیوزک پانی ، 7864 کیوزک پانی چھوڑا گیا ۔اس کی موجودہ سطح 1612.7 فیٹ درج کی گئی ہے ۔ جبکہ اس کی مکمل سطح 1633 فیٹ ہے ۔ محبوب نگر کے جورالا پروجیکٹ میں 28ہزار کیوزک پانی کا بہاؤ ریکارڈ کرنے کے بعد 16ہزار کیوزک پانی چھوڑا گیا ۔اس کی موجودہ سطح 1044 فیٹ درج کی گئی ہے جبکہ اس کی مکمل سطح 1045 فیٹ ہے ۔ نظام آباد کے سری رام ساگر پروجیکٹ میں 42ہزار کیوزک پانی آیا ہے ۔