تلنگانہ اور اے پی میں بارش کاامکان

حیدرآباد۔ 20جولائی (سیاست نیوز) اوڈیشہ سے براہ ساحلی آندھراپردیش جنوبی تمل ناڈوہوا کے کم دباؤ میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس کے زیر اثر آئندہ تین تا چار دنوں کے دوران تلنگانہ،رائل سیما اور ساحلی آندھراپردیش میں بارش کا امکان ہے ۔ دونوں تلگو ریاستوں میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔ سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ۔