تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سردی کی لہر میں اضافہ

حیدرآباد ۔ یکم دسمبر (یو این آئی) دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ حالانکہ دن کے وقت اعظم ترین درجہ حرارت تقریبا 25ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا جارہا ہے لیکن رات کے اوقات اورصبح کی اولین ساعتوں میں شدید سردی کی لہردیکھی جارہی ہے ۔ رات کے وقت اقل ترین درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا جارہا ہے ۔ خاص طورپردیہی علاقوں میں صبح کے وقت کہربھی دیکھی جارہی ہے جس کے سبب گاڑی سواروں کو مشکلات کاسامنا ہے ۔اے پی کے ایجنسی علاقوں میں درجہ حرارت اقل ترین درجہ حرارت میں گراوٹ ہوگئی ہے ۔دوسری طرف سردی سے بچنے کیلئے لوگ گرم کپڑوں اور لحافوں کا استعمال کر رہے ہیں جن کی فروخت میں کافی اضافہ ہوگیاہے ۔