حیدرآباد۔/5 ستمبر، ( سیاست نیوز) سابق چیف الیکشن کمشنر ٹی ایس کرشنا مورتی نے کہا کہ تلنگانہ ریاستی اسمبلی انتخابات کو دیگر چار ریاستوں مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان اور میزورم کے ساتھ منعقد کیا جاسکتا ہے۔ ان ریاستوں میں اس سال کے اواخر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر چیف منسٹر کی جانب سے اسمبلی تحلیل کردی جاتی ہے تو الیکشن کمیشن کو بلا شبہ تلنگانہ انتخابات کے لئے غور کرنا پڑے گا۔ دیگر چار ریاستوں کی طر ح تلنگانہ کے لئے بھی انتخابی شیڈول تیار کیا جاسکتا ہے۔