حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ حکومت 15 ہزار سرکاری ملازمتوں پر تقررات کے لیے اعلامیہ جاری کررہی ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے اس کے لیے فائیل پر دستخط بھی کردئیے ہیں ۔ اس کے مسابقتی تحریری امتحانات تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن منعقد کرے گی ۔ اس کے لیے امیدواروں کو پبلک سرویس کمیشن کے ویب سائٹ پر آن لائن رجسٹریشن کروانا ہوگا ۔ جو او ٹی آر ہے اس کے لیے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر 11 بجے تا 7 بجے شام ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔۔