تلنگانہ اسٹیٹ ٹرانسکو بنچ کی لوک عدالت

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ) : تلنگانہ اسٹیٹ ٹرانسکو بنچ کی لوک عدالت کا اجلاس 7 مارچ کو 2 بجکر 15 منٹ پر منٹ کمپاونڈ حیدرآباد میں منعقد ہوگا ۔ اجلاس میں جسٹس وامن راؤ موظف ، جناب میر کمال الدین علی خاں اور شریمتی ای ارمیلہ شرکت کریں گے ۔ دوران اجلاس برقی صارفین کے مسائل کی سماعت اور یکسوئی عمل میں لائی جائے گی ۔ سدرن پاور ڈسٹریبیوشن کمپنی آف تلنگانہ لمٹیڈ نے برقی صارفین سے استفادہ کی خواہش کی ہے ۔۔