حیدرآباد ۔ 29 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر اے اے خاں ریاستی نائب صدر تلنگانہ اسٹیٹ مایناریٹز ایمپلائز سرویس اسوسی ایشن نے بتایا کہ ایم اے فاروق احمد فاونڈر پریسیڈنٹ اور شبیر احمد کی نگرانی میں تلنگانہ اسٹیٹ ماینارٹیز ایمپلائز سرویس اسوسی ایشن ( ٹی یس میسا ) ورنگل شاخ کے انتخابات ٹی این جی اوز بھون ہنمکنڈہ میں عمل میں آئے ۔ ضلع ورنگل کے مختلف مقامات اور مختلف محکمہ جات میں خدمات انجام دینے والے ملازم سرکار کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے انتخابات میں حصہ لیا اور متحدہ طور پر عہدیداروں کو منتخب کیا جس میں صدر فلپ لازرز ورکنگ پریسیڈنٹ یس کے خلیل اسوسی ایٹ پریسیڈنٹ جانی ، معتمد کوثر فاروقی ، ایڈیشنل سکریٹری توفیق ، خازن محمد عبدالصمد ، نائب صدور ایس کے قطب الدین ، مقصود حسین ، ین رابرٹ بروس ، محمد طاہر علی ، شریک معتمدین محمد طالب محی الدین ، ٹی سدھیر ، محمد کاشف افروز ، کے ودیاکر ، سید یوسف ، آرگنائزنگ سکریٹری سید ایوب ، محمد اظہر الدین مجاہد ، ڈاکٹر ای اے جنیدی ، ایم اے حکیم ، مرزا حیدر بیگ ، آئی ٹی سکریٹری پی سندیپ اور ویمنس سکریٹریز ربیکا اور رئیسہ نسرین کے علاوہ رکن عاملہ سید عارف حسین شامل ہیں ۔ نو منتخب عہدیداروں کو یم اے فاروق احمد فاونڈر پریسیڈنٹ ، ڈاکٹر اے اے خاں ریاستی نائب صدر تلنگانہ اسٹیٹ ماینارٹیز ایمپلائز سرویس اسوسی ایشن کے علاوہ تمام ملازم سرکار جنہوں نے اس الیکشن میں حصہ لیا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دلی مبارکباد دی ۔۔