تلنگانہ اسمبلی و کونسل اجلاس ملتوی، گورنر کے احکامات

حیدرآباد۔/28جنوری، ( سیاست نیوز) گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی اور کونسل کو ملتوی کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں آج دو علحدہ اعلامیہ جاری کئے گئے۔ تلنگانہ قانون ساز اسمبلی اور کونسل کا سرمائی اجلاس 16 ڈسمبر کو شروع ہوا تھا اور 18 جنوری کو اختتام عمل میں آیا۔ گورنر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دونوں ایوان 27 جنوری سے ملتوی شمار کئے جائیں گے۔