حیدرآباد 8 مارچ (این ایس ایس ) تلنگانہ بجٹ سیشن کے پہلے دن ایوان میں دھینگا مشتی اور ارکان کی ہلڑ بازی کے مناظر پر تبصرہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ تلنگانہ اسمبلی کے بجٹ سیشن کے پہلے دن ہی ارکان نے کشتی بازی کا مظاہرہ کیا ہے جو افسوسناک واقعہ ہے ۔ ہفتہ کے دن ایوان میں ہونے والی گڑ بڑ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے کہا کہ انہوں نے تلنگانہ ریاست کے بجٹ سیشن کے پہلے دن ہی کشی کا مقابلہ دیکھا ہے۔