آر جی آئی طیرانگاہ کے نام کی تبدیلی پر ہنگامہ ، اسپیکر کا فیصلہ
حیدرآباد۔/21نومبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسمبلی کا اجلاس پیر تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ اسمبلی میں آج اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے سبب کوئی کارروائی نہ ہوسکی اور صرف سرکاری قرارداد کی منظوری کے بعد اجلاس کو پیر تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ مرکز کی جانب سے شمس آباد انٹر نیشنل ایرپورٹ کا نام این ٹی راما راؤ سے موسوم کرنے کے مسئلہ پر کافی ہنگامہ ہوا، جس پر اسپیکر کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔ دو گھنٹے بعد جب اجلاس کی کارروائی شروع ہوئی تو چیف منسٹر نے مرکز کے فیصلہ کی مخالفت میں قرارداد پیش کی جس کی منظوری کے بعد اجلاس کو پیر تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ پہلے طئے شدہ پروگرام کے مطابق اسمبلی کا اجلاس 22نومبر تک جاری رہنا تھا تاہم بزنس اڈوائزری کمیٹی نے اجلاس میں 29نومبر تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔