تلنگانہ ، ساحلی آندھرا میں بارش

حیدرآباد 3 نومبر (سیاست نیوز) ساحلی آندھرا اور تلنگانہ میں آج کہیں کہیں بارش ہوئی اور آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مزید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ آئندہ 3 دن کے دوران کوئی نمایاں موسمی تبدیلی نہیں ہوگی۔ دن میں موسم خشک رہے گا۔