فلورائیڈ سے متاثرہ علاقوں کے مسائل اجاگر کئے جائیں گے
حیدرآباد۔28 مارچ (پی ٹی آئی) تلنگانہ میں نلگنڈہ اور آندھرا پردیش میں پرکاشم سے تعلق رکھنے والے جہد کاروں کا ایک گروپ وزیراعظم نریندر مودی اور صدر کانگریس راہول گاندھی کیخلاف لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ کرنے کی منصوبہ بندی میں جٹا ہوا ہے۔ ان کا مقصد ان خطوں کے فلورائیڈ سے متاثرہ علاقوں کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔ امریکہ سے واپس ہونے والے سافٹ ویئر پروفیشنل اور ضلع نلگنڈہ کے متوطن جلاگم سدھیر نے کہا کہ انہوں نے وارانسی اور امیٹھی سے نامزدگیاں داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں سے ترتیب وار مودی اور راہول مقابلہ کررہے ہیں۔ سدھیر نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ fluorosis کے متاثرین کی زبوں حالی کو اجاگر کرنا ضروری ہے کیونکہ مختلف حکومتوں نے نلگنڈہ اور پرکاشم کے متاثرہ علاقوں کیلئے کئے گئے وعدوں کی کبھی تکمیل نہیں کی ہے۔