حیدرآباد ۔ 4 جنوری (سیاست نیوز) علاقہ تلنگانہ، شمالی جنوبی ساحل آندھرا، رائلسیما میں آئندہ دو دنوں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے اس بات کی پیش قیاسی کی۔ اسی دوران کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوگی۔ اقل ترین درجہ حرارت آروگیہ ورم میں 13 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ علاقہ تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں اقل ترین درجہ حرارت 13 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔