تلسی رام پرجاپتی کیس گجرات کا سابق پولیس سربراہ بری

ممبئی ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی کی ایک عدالت نے گجرات کے سابق پولیس سربراہ پی سی پانڈے کو تلسی رام پرجا پتی کے فرضی انکاونٹر کیس میں آج یہاں سے بری کردیا۔ تلسی رام مقتول گینگسٹر سہراب الدین شیخ کا مددگار تھا۔ پانڈے پر مقدمہ چلانے کیلئے ریاستی حکومت کی طرف سے ضروری منظوری نہیں ملی۔ خصوصی سی بی آئی عدالت کے جج ایم بی گوساوی نے کہا کہ منظوری نہ ملنے کی وجہ سے ملزم پی سی پانڈے کیخلاف الزامات حذف کئے جاتے ہیں۔ اس عدالت نے گذشتہ ماہ صدر بی جے پی امیت شاہ کو بری کیا تھا۔