تلبیس شخصی کے ذریعہ امتحان تحریر کرنے پر نوجوان گرفتار

حیدرآباد ۔ /17 جون (سیاست نیوز) تلبیس شخصی کے ذریعہ انجنیئرنگ امتحانات لکھنے والے دو نوجوانوں کو چندرائن گٹہ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ چندرائن گٹہ کے علاقے بنڈلہ گوڑہ میں واقع ارورہ انجنیئرنگ کالج میں بی نتن راؤ جو بی ٹیک سال اول کا طالب علم ہے اور وہ خود امتحان لکھنے کے بجائے اپنے دوست سی ایچ نریش کو امتحان سنٹر بھیجا ۔ کالج میں موجود انویجیلیٹر نے نریش کی جانب سے تلبیس شخصی میں ملوث ہونے کا پتہ لگایا اور اسے فوری چندرائن گٹہ پولیس کے حوالے کردیا ۔ چندرائن گٹہ پولیس نے نتن اور نریش کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ۔