تقسیم ملازمین کی ذمہ دار کمیٹی کی آج ائمپلائزاسوسی ایشن سے ملاقات

حیدرآباد 28 مارچ ( پریس نوٹ ) سیما آندھرا اور تلنگانہ میں ملازمین کی تقسیم کیلئے رہنما خطوط کی تیاری میں حکومت ہند کی معاون کمیٹی ‘ جس کے سربراہ مسٹر سی آر کمل ناتھن ہیں ‘ 29 مارچ کو سیکریٹریٹ میں محکمہ فینانس کے کانفرنس ہال میں ملازمین کی ان اسوسی ایشنوں سے ملاقات کریگی جو اس سے نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔ یہ نمائندگیاں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے مابین ملازمین کی تقسیم سے متعلق ہوسکتی ہیں۔ آج بھی اسی مقام پر کچھ تنظیمو سے ملاقاتیں کی گئیں اور انہوں نے اپنی تجاویز پیش کی ہیں۔ آج ملاقات کرنے والی اسوسی ایشنس اپنے ادعا کو مزید مستحکم کرنے کل بھی ملاقات کرسکتی ہیں اور دوسری تنظیمیں بھی آگے آسکتی ہیں۔ جو تنظیمیں اس مقصد کیلئے مسٹر سی آر کملاناتھن آئی اے ایس ریٹائرڈ سے ملاقات کرنی چاہتی ہیں انہیں پہلے اپنے نام شریمتی ایم للتا امبیکا ( ڈپٹی سکریٹری ) ایس آر روم نمبر 203 سکنڈ فلور بی بلاک سیکریٹریٹ پر 29 مارچ کو ایک بجے دو پہر سے قبل رجسٹر کروانے چاہئیں ۔ سیل فون نمبر 9951531798 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔ پہلے سے ملاقات کرچکی تنظیموں کو مزید نمائندگی کیلئے آئندہ پھر موقع دیا جائیگا ۔